Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
إن للمحبة خيوطآ غير مرئية لا يعلمها الا الله ..
اللهم أدم بيننا الود والمحبه فيك والتواصل بما يرضيك ...
ربي اسألك في هذا الصباح أن تسعد قلوب أحبتنا "
اللهم ارزقهم و ارزقنا حبك وحب من يحبك و حب كل عمل يقربنا إلى حبك يا رب العالمين "
رب اجعل سعادتنا في مناجاتك واجبر خواطرنا برحمتك وهداك وأنعم علينا في الدارين بمحبتك ورضاك ".
بیشک محبت کی نہ نظر آنے والی شعاعیں ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ..
اے اللہ ! اپنی رضا کی خاطر ، ہمارے درمیان ہمیشہ کی دوستی ، محبت اور باہمی میل جول قائم فرما دیجیے ...
اے میرے رب ! آپ سے ، صبح کے وقت ، میں سوال کرتا ہوں کہ ہم سے محبت والوں کے دلوں کو سعادتمند بنا دیجیے ..
اے اللہ ! آپ انہیں اور ہمیں عطا فرما دیجیے :
اپنی محبت ، ان کی محبت جو آپ سے محبت کرتے ہیں اور ان تمام اعمال کی محبت جو ہمیں آپ کی محبت کے قریب کر دیں ..
اے میرے رب ! ہماری سعادت اپنی مناجات میں رکھ دیجیے ، ہمارے خیالات کو اپنی رحمت اور ہدایت کے تابع فرما دیجیے اور ہم پر دونوں جہانوں میں اپنی محبت اور رضا کا انعام فرما دیجیے ۔
اے میرے پروردگار ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے