Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
استيقظنا على عظيم هبات الله،
روح عادت ونعم زادت وصباح أطل وأمن أظل،
اللهمَّ
فلك الحمد عدد كل شيء ولك الحمد ملء كل شيء،
صباحكم أنفاس ترتوي بذكر الرحمان
اللهمَّ
إني أسألك أن تسعد كل أحبتي فيك
وامنحهم ربي حبك وحب من يحبك
وحب كل عمل يقربهم إلى حبك
وارزقهم رضوانك والجنة.
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
ہم اللّٰہ تعالیٰ کی بڑی نوازشوں پر نیند سے بیدار ہوئے ؛
روح جسم میں لوٹ آئی ، نعمتیں زیادہ ہو گئیں ، صبح طلوع ہوگئی اور امن نے سایہ کر دیا ،
اے اللّٰہ!
پس ہر چیز کی تعداد کے مطابق آپ ہی کی تعریف ہے ،
ہر چیز کے بھرنے کے بقدر آپ ہی کی تعریف ہے ،
آپ کی صبح ایسی (مسکراتے خوشبودار) سانسوں کے ساتھ ہو ، جو اللّٰہ مہربان کے ذکر سے سیراب ہوتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
بیشک میں آپ سے التماس کرتا ہوں کہ آپ میرے تمام احباب کو اپنی ذات میں باعث سعادت بنا دیجیے ،
اے میرے پروردگار !
انہیں اپنی محبت ، ان لوگوں کی محبت جنہیں آپ محبوب رکھتے ہیں اور ہر اس عمل کی محبت جو انہیں آپ کی محبت کے قریب کردے ، عنایت کر دیجیے ،
انہیں اپنی رضا اور جنت عطا کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size