Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
اهدنا هداية لا ضلال بعدها،
اللهم
إنا نعوذ بك من مغريات النفوس
الدنيا والهوى والشيطان والنفس الأمارة بالسوء،
اللهم
سبحانك أنت الحق وقولك الحق وأنبيائك حق وجنتك وعذابك حق لا إله إلا أنت.
اللهم
اجعل لنا نصيبا من كل خير
بجودك ياأجود الأجودين.
اللهم
قونا على إقامة أمرك،
وأذقنا حلاوة ذكرك،
واحفظنا بحفظك ومن علينا بسترك يارب العالمين.
آميــــــــــــــن
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہمیں ایسی ہدایت دے دیجیے کہ اس کے بعد گمراہی نہ ہو ،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم دنیا میں (انسانی) نفوس کو دھوکا دینے والی چیزوں (یعنی) خواہشات ، شیطان اور برائی پر اکسانے والے نفس سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
آپ کی ذات پاکیزہ ہے ،
آپ سچے ہیں ، آپ کی بات سچی ہے ، آپ کے نبی سچے ہیں ، آپ کی جنت اور آپ کا عذاب سچا ہے ، آپ کے علاوہ کوئی حاکم نہیں۔
اے اللّٰہ!
اے سخیوں میں سب سے زیادہ سخی !
اپنی سخاوت کے سبب ہمیں ہر بھلائی سے حصہ دے دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنی حاکمیت قائم کرنے کی طاقت دیجیے ،
ہمیں اپنی یاد کی مٹھاس دے دیجیے ،
اپنی حفاظت کے ذریعہ ہماری حفاظت فرما لیجئے ،
(ہماری کوتاہیوں پر) اپنی پردہ پوشی کا ہم پر احسان کیجیے ،
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size