Dua on Mar 16, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

إذا إشتاقت القلوب إلى القلوب
واقتربت الشمس من الشروق 
تذكرت قول الله المكتوب 
الا بذكر الله تطمئن القلوب ،
رفعت أكفي إلى السماء 
 وسألت الواحد المعطي 
أن يجعل 
قلوبنا وقلوب أحبابنا مليئة بذكر الله 
ولنا في الصباح حياة تنبض بالجمال
تتجدد فيه أنفاسنا لخالقها

 اللـــــــــهم
 ألف بين قلوبنا وسدد خطانا 
 وارزقنا من الخـــــــير  ما ترضى  
  وارحم موتانا وشافي مرضانا وأصلح نياتنا
 وأصلح فساد قلوبنا وأصلح ازواجنا وذرياتنا
 وحسن أخلاقنا وعافنا واعف عنا  
 وتوفنا وانت راض عنا
 برحمتك يا ارحم الراحمين 

حفظكم الله واحياكم حياة طيبة 

Urdu

جب انسانی دل ، دوسرے دلوں (انسانوں) کے مشتاق ہوتے ہیں 
اور سورج مشرق سے نمودار ہونے لگتا ہے تو
میں اللّٰہ تعالیٰ کے اس قول کو یاد کرتا ہوں

(الا بذکر اللّٰہِ تطمئن القلوب۔ الرعد ؛ 28) 

آگاہ رہو ! اللّٰہ کے ذکر سے ہی دل مطمئن ہوتے ہیں ، 
میں اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھاتا ہوں 
اور یکتا ہستی دینے والے سے سوال کرتا ہوں کہ وہ
ہمارے اور ہمارے احباب کے دلوں کو اپنے (اللّٰہ تعالیٰ) کے ذکر سے بھرپور مالا مال کردے.

 صبح کے وقت ہماری ایسی زندگی ہے جو خوبصورتی کے ساتھ دھڑکتی ہے جس میں ہماری سانسیں اپنے پیدا کرنے والے کے لیے ہر دم تازہ رہتی ہیں۔

*ا ے الــلّٰـــــــــــــه !*
ہمارے دلوں میں جوڑ پیدا کر دیجیے ، 
ہمارے قدموں کو سیدھے راستے پر چلا دیجیے ، 
ہمیں بھلائی میں سے اس قدر دے دیجیے جس پر آپ راضی ہوں ، 
ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے ، 
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے ، 
اور ہماری نیتوں کو سنوار دیجیے ، 
ہمارے دلوں کے فساد کو دور کر دیجیے ، 
ہماری بیویوں اور بچوں کو سنوار دیجیے ، 
ہمارے اخلاق عمدہ کر دیجیے ، 
ہمیں عافیت دے دیجیے ، 
ہم سے درگذر فرما دیجیے ، 
ہمیں اس حال میں موت دیجیے کہ آپ ہم سے راضی ہوں ، 
اے ارحم الراحمین ! اپنی رحمت کے سبب (ہم پر رحم فرما دیجیے) 

اللّٰہ تعالیٰ آپ سب احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔