Dua on Nov 15, 2025

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَلْلّٰهُمَّ
إِِمْلَأْ قُلُوْبَنَا بِكَ فَرْحًا، وَ أَلْسِنَتَنَا لَكَ ذِکْرًا، وَ جَوَارِحَنَا فِیْمَا یُرْضِیْكَ شَغْلاً،
اَلْلّٰهُمَّ
اُمْحُ عَنْ قُلُوْبِنَا کُلَّ ذِکْرٍ إِلَّا ذِکْرَكَ، وَ کُلَّ حُبٍّ إِلَّا حُبٍّكَ، وَ کُلَّ وُدٍّ إِلَّا وُدَّكَ، وَ کُلَّ إِجْلَالٍ إِلَّا إِجْلَالَكَ، وَ کُلَّ تَعْظِیْمٍ إِلَّا تَعْظِیْمَكَ، وَ کُلَّ رَجَاءٍ إِلَّا لَكَ، وَ کُلَّ خَوْفٍ إِلَّا مِنْكَ، وَ کُلَّ رَغْبَة إِلَّا إِلَیْكَ، وَ کُلَّ رَھْبَةٍ إِلَّا لَكَ، وَ کُلَّ سُوَالٍ إِلَّا مِنْكَ

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

Urdu

اے اللّٰہ!
آپ ہمارے دلوں کو، اپنے ساتھ خوشی سے، ہماری زبانوں کو اپنے لیے ذکر سے اور ہمارے اعضاء کو ان (اعمال) میں مشغولیت سے جو آپ کو (ہم سے) راضی کرتے ہیں، مالامال کر دیجیے،
اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں سے مٹا دیجئے :
اپنی یاد کے سوا ہر یاد کو، اپنی محبت کے سوا ہر (چیز کی) محبت کو، اپنی دوستی کے تعلق کے سوا ہر دوستی کے تعلق کو، اپنی بزرگی (کے تصور) کے سوا ہر بزرگی کو، اپنی تعظیم کے سوا ہر تعظیم کو، اپنے سوا ہر (کسی سے) امید کو، اپنے سوا ہر (کسی کے) خوف کو، اپنی طرف (رغبت) کے علاوہ ہر (چیز کی) رغبت کو، اپنی (ہیبت کے) علاوہ ہر (چیز کی) ہیبت کو اور اپنی ذات سے سوال کرنے کے علاوہ (کسی اور سے سوال کرنے) کو

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔