Dua on Oct 15, 2026

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 اَللّٰهُمَّ 
 إِنَّا نَسْأَلُكَ سَعَادَةَ الصَّالِحِينَ، وَ رُجُوعَ التَّائِبِينَ، وَ أُنْسَ الذَّاكِرِينَ،، وَ ظَنَّ الْمُتَفَائِلِينَ، وَ رَحْمَتَكَ بِنَا فِي كُلِّ حِينٍ۔، 
 اَللّٰهُمَّ 
 أَعِنَّا عَلیٰ ذِکْرِكَ وَ شُکْرِكَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِكَ، 
 یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قُلُوْبَنَا عَلیٰ دِیْنِكَ. 
 
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ 

Urdu

 اے اللّٰہ! 
 بیشک ہم آپ سے نیک لوگوں کی خوش بختی(کامیابی) کی، توبہ کرنے والوں کے (آپ کی طرف) رجوع کی ، ذکر کرنے والوں کے (آپ سے) انس کی، نیک فال (امید) رکھنے والوں کے حسنِ ظن کی، اور ہر وقت اپنے اوپر آپ کی رحمت کی درخواست کرتے ہیں، 
 اے اللّٰہ! 
 آپ اپنے ذکر، اپنے شکر اور بہتر انداز میں اپنی عبادت پر ہماری مدد کیجیے، 
 اے دلوں کو پھیرنے والے! 
 ہمارے دلوں کو اپنے دین پر جما دیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! ​