Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
حُسْنَ الخاتمة
أن تموتَ وأنت
خفيفُ الحمل من دماء المسلمين وأموالِهم وأعراضِهم مؤدياً حق الله عليك وحق عباده عليك ...
حُسْنَ الخاتمة أن تموتَ
سليمَ القلب طاهرَ النوايا وحَسَنَ الأخلاق ؛ لا تحملُ غلاً ولا حقداً ولا ضغينةً
اللهم أَحسنْ
عاقبتَنا في الأمور كلِّها وأجرْنا من خزي الدنيا وعذابِ الآخرة ..
اللهم أَحسنْ
خاتمتَنا وردَّنا إليك مرداً جميلاً غير مخزٍ ولا فاضحٍ .
اچھا خاتمہ
یہ ہے کہ آپ دنیا سے چلے جائیں اور مسلمانوں کے خون ، مال اور عزت کے بوجھ کے حوالے سے ہلکے ہوں ، اپنے اوپر جو اللہ تعالیٰ اور اس کے بندوں کا حق ہے ، اسے ادا کرنے والے ہوں ۔
اچھا خاتمہ
یہ بھی ہے کہ آپ دنیا سے بھلا دل ، پاکیزہ ارادے اور عمدہ اخلاق کے ساتھ رخصت ہوں ، نہ کسی سے کوئی عداوت ہو اور نہ ہی کسی سے بغض اور کینہ چھپائے ہوئے ہوں ۔
اے اللہ !
تمام آمور و معاملات میں ہمارا خاتمہ اچھا فرما دیجیے اور ہمیں دنیا و آخرت کی رسوائی سے بچا لیجیے ۔۔
اے اللہ !
ہمارے خاتمے کو اچھا فرما دیجیے ، اپنی طرف عمدہ حالت میں واپسی فرما لیجیے نہ ذلیل ہوں اور نہ ہی رسوا ۔