Dua on Sep 15, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم
يا منى قلوب المشتاقين وياغاية آمال المحبين 
صل على سيدنا محمد الحبيب المحبوب
وعلى آله وصحبه وبارك وسلم
في كل العصور والدهور 
وفي كل لمحة ونفس بعدد كل معلوم لك
اللهم
ارزقنا شفاعته وأوردنا حوضه
واحشرنا في زمرته

               آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

Urdu

اے اللّٰہ!
اے چاہت والے دلوں کی آرزو ہستی ! 
اے محبت کرنے والوں کی امیدوں کی منتہی ذات ! 
آپ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ جو حبیب (اللّٰہ تعالیٰ سے محبت کرنے والے) محبوب (اللّٰہ تعالیٰ کے محبوب) پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر  تمام موجود زمانوں اور گذرے زمانوں میں ، ہر لمحے اور سانس میں اس تعداد کے ساتھ جو آپ کو معلوم ہے ، اپنی رحمتیں نازل فرمائیے ، برکت دیجیے اور سلامتی دیجیے ۔

اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل فرمائیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔