Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم إن هؤلاء إخوتي وأصدقائي واحبتي :
اللهم
لا تُخرجهم من عشر ذي الحجة إلا وقد غفرت ذنبهم و أصلحت حالهم و قوّيت إيمانهم وأسعدت حياتهم ، وحققت آمالهم ..
اللهم اجعل أيام عشر ذي الحجة خاتمة لأحزانهم وبداية لأفراحهم ، أعوذ بك من كل ذنب يحبس رزقهم أو يُبطل صومهم ، ..
اللهم
اجعلهم من أهل النفوس الطاهرة والقلوب الشاكرة والوجوه المستبشرة الباسمة ، وارزقهم طيب المقام وحسن الختام ودار السّلام ..
اللهم
اقسم لهم من حظوظ الدنيا وخيرات الآخرة واكتبهم من السعداء المعتوقين وممن حرمت وجوههم عن النار ..
اللهم
بعرض السّماء وامتدادها ارزقهم راحة البال ،ويقينا بأن كل ما يدعون به سيأتيهم ولو بعد حين، واحفظهم حفظاً يليق بجلال وجهك وعظيم سلطانك، يا الله يا ذا الجلال والإكرام .
اے اللہ ! یہ میرے بھائی ، میرے مخلص دوست اور میرے احباب ہیں :
اے اللہ ! اس عشرہ ذی الحجہ کے ختم ہونے سے پہلے ، آپ ان کے گناہ معاف کردیجیے ، ان کی حالت سنوار دیجئے ، ان کے ایمان کو مضبوط بنا دیجیے ، ان کی زندگی باسعادت بنا دیجئے اور ان کی امیدیں پوری کردیجیے ۔۔
اے اللہ ! اس عشرہ ذی الحجہ کے دنوں کو ، ان کے غموں کا اختتام اور ان کی خوشیوں کا آغاز بنا دیجیے ،
میں آپ سے ہر اس گناہ سے پناہ مانگتا ہوں کہ جس سے ان (میرے احباب) کا رزق روک دیا جائے یا ان کے (عشرہ ذی الحجہ) کے روزے قبول نہ کیے جائیں ، ۔۔
اے اللہ ! ان (میرے احباب) کو پاکیزہ نفوس ، شکر والے دلوں اور خوشی مناتے مسکراہٹ والے چہرے رکھنے والوں میں شامل فرما دیجیے ،
اور انہیں عمدہ مقام ، اچھا انجام اور سلامتی والا گھر (جنت) عطا فرما دیجیے ۔۔
اے اللہ ! ان کے لیے دنیا کی (نعمتوں میں سے) ان کے حصے اور آخرت کی بھلائیاں (ان میں) تقسیم فرما دیجیے ،
اور ان کو ( جہنم سے) آزاد کردہ اہل سعادت میں اور ان لوگوں میں جن پر جہنم کی آگ حرام ہو گئی ہے ، میں لکھ دیجیے ۔۔
اے اللہ ! آسمان کی چوڑائی اور اس کے پھیلاؤ کے بقدر ، انہیں دل کی راحت دے دیجیے ، اس یقین کے ساتھ کہ بیشک جو بھی وہ اس سے مانگیں گے وہ جلد ہی ان کے پاس ہوگا خواہ کچھ وقت کے بعد ہو ،
اور آپ اپنی وجاہت کی بزرگی اور اپنے عظیم غلبے کے شایان شان ان کی حفاظت کیجیے
اے اللہ ! جلال وعظمت والے ! (ہماری دعائیں قبول فرما لیجے)