Dua on Jan 15, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

يارب 
ياحسيب من ظلم وياأول بلا بداية
 وياآخر بلا نهاية اختم لنا بالإيمان 
واجعل خير أيامنا يوم نلقاك 
اللهمّ 
اجعل لنا من أمرنا فرجا ومخرجا 
اللهمّ 
فرح قلوبنا برفع البلاء عنا 
اللهم 
اغفر ذنوبنا واستر عيوبنا واتنا في الدنيا حسنة وفي الاخرة حسنة وقنا عذاب النار
 وأدخلنا الجنة مع الأبرار ياعفو ياغفار 

آمين يارب العالمين

Urdu

اے میرے پروردگار ! 
اے ظلم کرنے والوں کا حساب چکانے والے ! 
اے بغیر ابتدا کے پہلے ! 
اے بغیر انتہا کے آخر ذات ! 
ہمارا خاتمہ ایمان پر فرما دیجیے اور جس دن ہماری آپ سے ملاقات ہو ، اس کو ہمارے دنوں کا سب سے بہترین دن بنا دیجیے ۔
اے اللّٰہ!
ہمارے (درپیش) کام کو کشادہ اور (مشکلات سے) نکلنے والا بنا دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں کو ہم سے مصیبت دور کرنے کے ساتھ خوش کر دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہمارے گناہوں کو معاف کر دیجیے ، ہمارے عیبوں کو چھپا دیجیے ، 
ہمیں دنیا اور آخرت میں بھلائی دے دیجیے ، 
ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لیجئے ، 
اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ جنت میں داخل فرما دیجیے ،  
اے سب سے زیادہ معاف کرنے والے اور سب سے زیادہ بخشنے والے ! (ہمیں معاف کر دیجیے اور بخش دیجیے) 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!