Dua on Dec 14, 2025

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَلْلّٰهُمَّ
تَتَابَعَ بِرُّكَ، وَ اتَّصَلَ خَیْرُكَ، وَ عَظُمَ رَفْدُكَ، وَ تَنَاھیٰ إِحْسَانُكَ، وَ صَدَقَ وَعْدُكَ، وَ بَرَّ قِسْمُكَ، وَ عَمَّتْ فَوَاضِلُكَ، وَ تَمَّتْ نَوَافِلُكَ،
وَ لَمْ تَبْقَ حَاجَةٌ إِلَّا وَ قَدْ قَضَیْتَھَا أَوْ تَکَفَّلْتَ بِقَضَائِھَا،
فَاخْتِمْ ذٰلِك کُلَّهٗ بِالْرِّضَا وَ الْمَغْفِرَةِ،
یَا قَدِیْرُ
إنَّكَ أَھْلُ ذٰلِكَ وَ الْقَادِرُ عَلَیْهِ۔

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 

Urdu

اے اللّٰہ!
آپ کا (ہمارے لیے) اچھا سلوک مسلسل ہے، آپ کی بھلائی لگاتار ہے، آپ کا عطیہ بے پناہ ہے، آپ کا احسان انتہا کو پہنچا ہوا ہے، آپ کا وعدہ سچا ہے، آپ کی تقسیم عمدہ ہے، آپ کے اعزازات عام ہیں، آپ کی عنایات بھرپور ہیں اور کوئی حاجت باقی نہیں رہی سوائے اس کہ آپ نے اسے پورا نہ کر دیا ہو یا آپ نے اسے پورا کرنے کا ذمہ نہ لیا ہو، پس آپ ان تمام امور پر اپنی رضا اور اپنی بخشش کے ساتھ مہر ثبت کر دیجیے۔
اے قدرت والے!
بیشک آپ اس کے اہل اور اس پر مکمل قادر ہیں۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔