Dua on Dec 14, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم
 يا من تملك حوائج السائلين ،
 ارزقنا سرورا لا يشوبه حزن ولا شقاء
أسندت ضعفي إلى ربي فقواني،
ومن سواه يعين المتعب العاني.
فوضت أمري له  فألهمني،
رشدي وحررني من قيد أحزاني.

اللهم
إستر عيوبنا وابدل عيشتنا رغدا،
وكن معينا لأحبابي وخلاني.

اللهم
تولنا واهدنا واكتب لنا فرجا،
وإن زللنا فزد يا رب إيماننا.

اللهم
 ارحم والدينا وأصلح ذرياتنا وأحبتنا أجمعين.

            آمين يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ !
اے وہ ہستی جو سوال کرنے والوں کی ضروریات کا مالک ہے !
ہمیں ایسی خوشی دے دیجیے کہ اس میں غم اور محرومی کی ملاوٹ نہ ہو ، 
میں نے اپنی کمزوری (کو دور کرنے کے لیے) اپنے رب پر اعتماد کیا تو اس نے مجھے طاقتور کر دیا اور کون ہے جو اس کے سوا تھکے ہارے (مصیبتوں میں) گرفتار کی مدد کرے!
میں نے اپنے معاملے  اس کے سپرد کر دیئے تو اس نے مجھے درست راہ الہام کی (سُجھائی) اور مجھے میرے غموں کی قید سے آزاد کر دیا۔ 

اے اللّٰہ!
ہمارے عیبوں کو چھپا دیجیے ، ہماری زندگی کو فراغت (ہر طرح کی سہولت) سے بدل دیجیے اور میرے احباب اور دوستوں کے مددگار ہو جائیے ، 

 اے اللّٰہ!
ہمارے نگران بن جائیے ، ہمیں سیدھی راہ دکھا دیجیے ، ہمارے لیے کشادگی کا فیصلہ فرما دیجیے ، 
اور اگر ہم (صحیح راستہ) سے پھسلنے لگیں تو اے ہمارے پروردگار! ہمارے ایمان کو زیادہ کر دیجیے ، 

اے اللّٰہ!
ہمارے والدین پر رحم فرما دیجیے اور ہماری اولاد  اور تمام احباب (کے حالات) کو سنوار دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔