Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
إنا نسألك البر والتقوى ومن العمل ما ترضى
اللهم
إنا نسألك العفاف والغنى
و نسألك النجاة في الآخرة والأولى
اللهم
افتح لنا أبواب الخير
وأغلق عنا أبواب الشر
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے نیکی و پرہیز گاری (کے حصول) اور اس عمل (کے کرنے کی) جو آپ کو راضی کردے ، درخواست کرتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے (حرام کاموں اور دنیوی حرص سے) پاک دامنی اور (وسائل رزق کا اور دل کے) مستغنی ہونے کا سوال کرتے ہیں ،
ہم آپ سے آخرت اور دنیا کی زندگی میں (عذاب سے) نجات کی التجا کرتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے خیر کے دروازے کھول دیجئے اور ہم سے شر کے دروازے بند کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size