Dua on Sep 14, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

‏اللهم 
كما أنعمت علينا بنعمة الإسلام
 أنعم علينا بنعمة الثبات على الإسلام
 ولا تزغ قلوبنا بعد إذ هديتنا
 وهب لنا من لدنك رحمة
 وهيئ لنا من أمرنا رشدا
 وتوفنا وانت راض ٍ عنا
 ولاتكلنا إلى أنفسنا طرفة عين
 واجعلنا من الراشدين 

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

Urdu

اے اللّٰہ!
جس طرح آپ نے ہم پر دین اسلام (کی قبولیت) کا انعام فرمایا ، اسی طرح ہم پر اسلام پر ثابت قدم رہنے کا انعام بھی  فرما دیجیے ، 
اور ہمارے دلوں کو اس کے بعد کہ آپ ہمیں (دین اسلام کی) ہدایت دے چکے ہیں (اس سے) نہ پھرنے دیجئے اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عنایت کیجیے ، 
اور ہمارے لیے ، ہمارے کام کو درست کر دیجیے ، 
آپ ہمیں اس حال میں دنیا سے لے جائیے کہ آپ ہم سے راضی ہوں ، 
اور ہمیں اپنے نفسوں کی طرف پل بھر کے لیے بھی سپرد نہ کیجیے ، 
آپ ہمیں ہدایت پانے والوں میں شامل کر دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔