Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَلْْلّٰهُمَّ
لَاتُؤمِنَّا مَکْرَكَ، وَ لَاتَنسَنَا ذِکْرَكَ، وَ لَا تَھْتِكْ عَنَّا سَتْرَكَ، وَ لَا تَجْعَلْنَا مِنَ الْغَافِلِیْنَ،
اَللّٰهُمَّ
اِبْعَثنَا فِیْ أَحَبِّ الْسَّاعَاتِ إِلَیْكَ حَتّیٰ نَذکُرَك فَتَذکُرَنَا، وَ نَسْأَلَكَ فَتُعطِیَنَا، وَ نَدْعُوَكَ فَتَسْتَجِیْبَ لَنَا، وَ نَسْتَغفِرَكَ فَتَغفِرَ لَنَا.
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں اپنی خفیہ تدبیر (اچانک پکڑ) سے بے خوف نہ ہونے دیجیے، ہمیں اپنی یاد نہ بھلائیے، ہم سے (عیبوں کو چھپانے والا) اپنا پردہ نہ اٹھائیے اور ہمیں غافلوں میں شامل نہ کیجیے،
اے اللّٰہ!
ہمیں (نیند سے) اس گھڑی (یعنی آخر شب) میں اٹھا دیجئے جو آپ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہے تاکہ ہم آپ کو یاد کریں پھر آپ ہمیں (نعمتوں سے) یاد کریں، ہم آپ سے (اپنے تقاضوں کے پورا ہونے کی) درخواست کریں تو آپ ہمیں دیں، ہم آپ سے دعا کریں تو آپ ہمارے لیے قبول کریں، ہم آپ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں تو آپ ہمیں معاف کر دیں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!

Light or Wood
Download Full Size
Dark or Black
Download Full Size