Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَللّٰھُمَّ
اِسْتَعْمِلْنَا بِسُنَّةِ نَبِیِّنَا ﷺ وَتَوَفَّنَا عَلیٰ مِلَّتِهٖ وَأَوْزِعْنَا بِھَدْیِهٖ وَارْزُقْنَا مُرَافَقَتَهٗ
اَللّٰھُمَّ
خُذْ بِنَا إِلیٰ سَبِیْلِهٖ وَسُنَنِهٖ
وَأَلْحِقْنَا بِنَبِیِّنَا غَیْرَ خَزَایَا وَلَا نَادِمِیْنَ وَلَا خَارِجِیْنَ وَلَا فَاسِقِیْنَ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ !
ہمیں ہمارے نبی (حضرت محمد) ﷺ کی سنت (اسوہ حسنہ) پر عمل کرنے والا بنادیجیے،
ہمیں آپ ﷺ کی ملت (دین) پر دنیا سے لیجائیے،
ہمیں آپ کے سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق دے دیجیے،
اور ہمیں (جنت میں) آپ ﷺ کی رفاقت دے دیجیے۔
اے اللّٰہ !
ہمیں آپ ﷺ کے راستے پر اور آپ کی سنتوں پر مضبوطی سے لگا دیجیے اور ہمیں ہمارے نبی (حضرت محمد ﷺ) کے ساتھ اس حالت میں ملا دیجیے کہ نہ (ہم) رسوا ہونے والے ہوں، نہ شرمندہ ہونے والے، نہ (آپ کی ملت سے) نکلنے والے اور نہ ہی (الہی) قانون توڑنے والے ہوں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size