Dua on Jun 14, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَللّٰھُمَّ
صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ اَلْنَّاصِرِ اَلْمَنْصُوْرِ
صَلَاةً تَنْصُرُنَا بِهٖ وَبِھَا بِمَا نَصَرْتَ بِهٖ الْرُّسُلَ 
وَتَحْفَظُنَا بِهٖ وَبِھَا بِمَا حَفِظْتَ بِهٖ الْذِّکْرَ۔
وَعَلیٰ آلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلِّمْ 

اَللّٰھُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَأْوْرَدْنَا حَوْضَهٗ وَاحْشُرْنَا فِیْ زُمْرَتِهٖ
 

Urdu

اے اللّٰہ! 
(انسانوں کی ہدایت کے ساتھ) مدد کرنے والے (اپنے رب کی طرف سے) مدد یافتہ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر آپ ایسی رحمتیں (درود) نازل فرمائیے کہ ان (رسول اللہ ﷺ) کے ذریعہ اور اِن رحمتوں کے ذریعہ آپ ہماری اس طرح مدد کیجئے جس طرح آپ نے اپنے رسولوں کی مدد کی، 
اور ان (رسول اللہ ﷺ اور آپ پر درود) کے ساتھ ہماری اس طرح حفاظت  کیجئے جس طرح آپ نے ذکر (قرآن حکیم) کی حفاظت کی،
آپ ﷺ کی آل اور آپ کے صحابہ کرام پر بھی اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے۔ 

 اے اللّٰہ! 
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجئے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!