Dua on Jun 14, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

قال رسول الله ﷺ :
 قال الله عز وجل : 
"وجبت محبتي للمتحابين في والمتجالسين في والمتزاورين في والمتباذرين في "
اللهمّ 
ارزقنا محبتك وألف بين قلوبنا 
وأظلنا تحت ظل عرشك يوم لا ظل إلا ظلك. 

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

Urdu

رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا : 
اللّٰہ بزرگ و برتر ذات نے فرمایا : 
" میری محبت  (ان کے لیے) طے ہوچکی ہے جو ؛ 
1- میری وجہ سے ایک دوسرے سے محبت کرنے والے ہیں ،
2- میرے تعلق سے ایک دوسرے کے ساتھ ہم نشینی اختیار کرنے والے ہیں ،
3- میرے سبب سے ایک دوسرے سے ملنے جلنے والے ہیں ،
4- میری خاطر ایک دوسرے پر مال خرچ کرنے والے ہیں " 

اے اللّٰہ!
ہمیں اپنی محبت عطا کر دیجیے ، 
ہمارے دلوں میں باہم الفت پیدا کردیجیے ، 
ہمیں اس دن اپنے عرش کے نیچے جگہ دیجیے جس دن آپ کے عرش کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہو گا ۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔