Dua on Feb 14, 2025

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

إِِنَّ الْصَّلَاةَ عَلَی الْنَّبِیِّ وَسِیْلَةٌ 

فِیْھَا الْنَّجَاةُ لِکُلِّ عَبْدٍ مُّسْلِمٍ

صَلُّوْا عَلَیْ الْقَمَرِ الْمُنِیْرِ فَإِنَّهٗ

نُوْرٌ تَبَدَّا فِیْ الْغمَامِ الْمُظْلِمِ 
                  ﷺ 
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

Urdu

بیشک نبی ﷺ  پر درود شریف پڑھنا وسیلہ (ذریعہ) ہے 
کہ اس میں ہر مسلم بندہ کے لیے (مشکلات ومصائب) سے نجات ہے 
روشن چاند (ﷺ) پر درود شریف پڑھئے کیونکہ یقیناً آپ 
(ﷺ) ایسے نور  ہیں جو اندھیرے بادل (ظلم وجہالت کے ماحول) میں نمودار ہوئے (اشعار علامہ ابن جوزی)

اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔