Dua on Jan 14, 2025

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَللّٰهُمَّ 
إِنَّا نَسْأَلُكَ بِخَیْرِكَ مِنْ خَیْرِكَ اَلَّذِیْ لَا یُعْطِیْهِ غَیْرُكَ، عَزَّ جَارُكَ وَجَلَّ ثَنَاءُكَ
اَللّٰهُمَّ
إِنَّا نَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ أَنْفُسِنَا، وَمِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ مَّرِیْدٍ 
وَمِنْ شَرِّ کُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ
وَمِنْ شَرِّ کُلِّ دَابَّةٍ أنْتَ آخِذٌ بِنَاصِیَتِھَا
إِنَّ رَبِّیْ عَلیٰ صِرَاطٍ مِّسْتَقِیْمٍ 
وَأَنْتَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ حَفِیْظٌ 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

Urdu

 اے اللّٰہ! 
 بیشک ہم آپ کی بھلائی کے وسیلہ  سے ، آپ سے اس بھلائی کی درخواست کرتے ہیں جسے آپ کے علاوہ کوئی نہیں دے سکتا، آپ کی پناہ میں آنے والے نے عزت پائی اور آپ کی تعریف بلند رتبہ ہے، 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم اپنے نفسوں کے شر سے، ہر سرکش شیطان سے، ہر سرکش دشمن کے شر سے اور اس زمین پر چلنے والی ہر اس مخلوق کے شر سے کہ جس کی پیشانی (کے بال) آپ پکڑے ہوئے ہیں (کہ اس کے فیصلے آپ کے ہاتھ میں ہے) آپ کی پناہ میں آتے ہیں، 
بیشک میرا رب سیدھی راہ پر ہے اور آپ ہر چیز پر نگہبان ہے۔

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔