Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
إحفظ لنا من أحببنا..
وأصلح لنا من أنجبنا..
واجعل جنتك مكانا لمن فقدنا..
اللهم
إني أَسْأَلك أَن تَنزل
الْسَّكِينَة في قلوبنا..
وتديم َالابْتِسَامَة عَلَى محيانا..
وَالْسَّعَادَة فِي بيوتنا..
وَالْصَحِة فِي ابداننا..
وَالتَّوْفِيْق فِي حياتنا..
والامَان فِي بلادنا ..
وَالنُّور ُفِي وَجْوهَنا..
وَأن تَغْفَر لنا ولوالدينا وذرياتنا
وأحبابنا وكل عزيز علينا.
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے ان لوگوں کی حفاظت فرمائیے جن سے ہم نے محبت کی ۔۔
ہمارے لیے ان کو سنوار دیجیے جنہوں نے ہم سے جنم لیا (یعنی اولاد کو)
اور ان لوگوں کے لیے اپنی جنت کو رہائش گاہ بنا دیجیے جو ہم سے جدا (فوت) ہوگئے ۔۔
اے اللّٰہ!
یقین کے ساتھ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ
سکون کو ہمارے دلوں میں اتار دیجئے ۔۔ اور
مسکراہٹ کو ہماری زندگی میں ۔۔
کامیابی کو ہمارے گھروں میں ۔۔
صحت کو ہمارے بدنوں میں ۔۔
(اعمال خیر کی) توفیق کو ہماری زندگی میں ۔۔
امن کو ہمارے شہروں میں ۔۔
اور روشنی کو ہمارے چہروں میں ہمیشہ قائم رکھئے ۔۔
یہ کہ آپ ہمیں ، ہمارے والدین کو ، ہماری اولاد کو ، ہمارے احباب کو اور ہمارے تمام اعزہ و اقارب کو بخش دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size