Dua on Nov 13, 2025

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 اَلْلّٰهُمَّ 
 کَمَا جَعَلْتَ الْمَوَدَّةَ نُوْرًا تُنِیْرُ الْقُلُوْبَ وَ جَعَلْتَ الْتَّوْبَةَ طَرِیْقًا لِمَحْوِ الْذّّنُوْبِ وَ جَعَلْتَ الْذِّکْرَ سِتْرًا یُخْفِی الْعُیُوْبَ وَجَعَلْتَ الْقُرْآنَ یُنِیْرُ الْدُّرُوْبَ 
 اَلْلّٰهُمَّ 
 إِنَّا نَسْئَلُكَ لَنَا وَ لِوَالِدَیْنَا وَ لِأَھْلِنَا وَ أَحِبَّتِنَا وَ الْمُسْلِمِیْنَ أَجْمَعِیْنَ فِیْ ھٰذِهِ الْسَّاعَةِ إِلیٰ قِیَامِ الْسَّاعَةِ 
 إِیْمَانًا کَامِلاً وَّ یَقِیْنًا صَادِقًا وَّ رِزْقًا وَّاسِعًا وَّ قَلْبًا خَاشِعًا وَّ لِسَانًا ذَاکِرًا وَّ حَلَالاً طَیِّبًا وَّ خَیْرًا جَامِعًا وَّ دُعَاءًا مُّسْتَجَابًا وَّ بَیْتًا آمِنًا وَّ جَسَدًا سَالِمًا مُّعَافًا مِّنْ کُلِّ بَلَاءٍ 
 
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 


Urdu

  اے اللّٰہ! 
 جس طرح کہ آپ نے محبت کو نور بنایا کہ وہ دلوں کو منور کرتی ہے، آپ نے توبہ کو گناہوں کے مٹانے کا راستہ بنایا، اپنے ذکر کو ستر پوش بنایا کہ وہ گناہوں کو چھپاتا ہے اور قرآن کو راہوں کو روشن کرنے والا بنایا ہے 
 (ہمارے لئے بھی دلوں کو روشن، توبہ کو گناہوں کے مٹانے کا ذریعہ، ذکر کو ساتر عیوب اور قرآن کو رہنما بنا دیجیے) 
 اے اللّٰہ! 
 بیشک ہم آپ سے اپنے لیے، اپنے والدین کے لیے، اپنے اہل خانہ کے لیے، اپنے احباب کے لیے اور تمام مسلمانوں کے لیے اس وقت سے لے کر قیامت تک کے لئے،  ایمان کامل کی، سچے یقین کی، وسیع (وسائلِ) رزق کی، عاجزی کرنے والے دل کی، ذکر والی زبان کی، حلال پاکیزہ معیشت کی، جامع بھلائی کی، مقبول دعا  کی، امن والے گھر کی، صحت مند ہر آزمائش سے محفوظ جسم کی، درخواست کرتے ہیں۔ 
 
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔