Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
أَللّٰھُمَّ
اِفْتَحْ أَبْوَابَ الْسَّعَادَةِ وَالْرَّاحَةِ وَالْأَمَلِ فِیْ قُلُوْبِ أَحِبَّتِیْ
أَللّٰھُمَّ
مِثْلَمَا أَنَرْتَ الْکَوْنَ بِنُوْرِ الْشَّمْسِ فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ،
أَنِرْ قُلُوْبَھُمْ بِنُوْرِ حُبِّكَ وَضِیَاءٍٕ لَا یَنْطَفِئُ،
وَارْزُقْھُمْ الْرِّزْقَ الْدَّائِمَ اَلَّذِیْ لَا یَنْقِطِعُ
وَصِحَّةً یَسْتَخْدِمُوْنَھَا فِیْ طَاعَتِكَ،
وَأَنْ تُحِبَّھُمْ وَتُحَبِّبَ فِیْھِمْ خّلْقَكَ وَعِبَادَكَ،
وَأَنْ تُسْکِنُھُمْ الْجَنَّةَ مَعَ الْمُصَطَفیٰ ﷺ
وَأَنْ تَجْعَلَ أیَّامُھُمْ فَاتِحَةً لِبَھْجَةٍ لَا تَزُوْلُ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ !
میرے احباب کے دلوں میں کامیابی، راحت اور امید کے دروازے کھول دیجیے،
اے اللّٰہ !
جس طرح آپ نے اس دن میں، کائنات کو سورج کی روشنی سے روشن کیا، اسی طرح ان (میرے احباب) کے دلوں کو اپنی محبت کے نور کے ساتھ اور نہ بجھنے والی روشنی سے منور کر دیجیے،
اور ان کو مستقل رزق جو کبھی منقطع نہ ہو اور ایسی صحت عطا کیجئے جس کو وہ آپ کی فرمانبرداری میں استعمال کریں اور آپ ان سے محبت کیجئے اور ان میں اپنی مخلوق اور اپنے بندوں کی محبت پیدا کر دیجیے،
انہیں جنت میں (حضرت محمد) مصطفیٰ ﷺ کے ساتھ رہائش پذیر کر دیجیے،
اور ان کے ایام کو ایسی خوشی کو کھولنے والا کر دیجیے جو ختم نہ ہو۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size