Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
صل وسلم على عبدك ورسولك خاتم النبيين
وأكرم الأولين والآخرين
سيدنا محمد وعلى آله وصحبه والتابعين
وانشر فضلك على العالمين
واشملنا بلطفك وسائر المسلمين
اللهم
ارزقنا شفاعته وأوردنا حوضه
واحشرنا في زمرته
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہُ !
آپ اپنے بندے اور اپنے رسول ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی عطا کیجیے جو خاتم النبیین ہیں اور (مخلوقات میں) پہلے آنے والوں اور بعد میں آنے والوں میں سب سے زیادہ مہربان ہیں ،
آپ کی آل ، آپ کے صحابہ کرام اور تابعین (صحابہ کرام کے تربیت یافتہ حضرات) پر (بھی اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے) ،
آپ اپنا فضل ، جہانوں (اقوام عالم) پر پھیلا دیجیے ,
ہمیں اور تمام مسلمانوں کو اپنی شفقت میں شامل کر دیجیے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل فرمائیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size