Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
إنا في كرمك طامعون، ولعفوك قاصدون ولرضاك راجون فلا تحرمنا من حبك وعفوك ورضاك
يا أكرم من سئل وأجود من أعطى،
اللهمّ
ماتفضلت به من فضلك علينا فتممه، وما وهبت لنا من كرمك فلا تسلبه، وماسترته علينا بحلمك فلا تكشفه، وما علمته من سوء علينا فاغفره، و اقبلنا في عبادك الصالحين.
يارب العالمين
اے اللّٰہ
بیشک ہم آپ کی مہربانی کے انتہا درجہ کےخواہشمند ہیں ،
آپ کی طرف سے درگذر چاہتے ہیں ،
اور آپ کی رضامندی کے امیدوار ہیں
پس آپ ہمیں اپنی محبت ، اپنے درگزر اور اپنی رضامندی سے محروم نہ فرمائیے ۔
اے سوال کئے جانے والوں میں سے سب سے زیادہ مہربان اور عطا کرنے والوں میں سب سے زیادہ سخی ذات!
(ہم پر مہربانی کیجیے اور عطا کیجیے)
اے اللّٰہ
آپ نے اپنے فضل سے جو ہم پر احسان کیا ہے سو اسے مکمل کر دیجیے ،
جو آپ نے ہمیں اپنے کرم سے عطا کیا ہے پس اسے واپس نہ لیجیے ،
جو آپ نے اپنے حِلم (بردباری) سے ہمارے (عیبوں اور گناہوں) پر پردہ ڈال دیا ہے تو اسے فاش نہ کیجیے ،
ہماری جو برائی آپ کے علم میں ہے سو اسے بخش دیجیے ،
اور ہمیں اپنے نیک بندوں میں قبول (شامل) کرلیجیے ۔
اے اقوام عالم کے پروردگار ! (ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!)