Dua on Aug 13, 2025

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 اَللّٰهُمَّ 
 تَوِّجْ مَنْ أَعَزَّهُمْ بِذِكْرِكَ وَعَافِهِمْ وَاعْفُ عَنْهُمْ بِفَضْلِكَ 
 اَللّٰهُمَّ 
 كُنْ لَهُمْ حَبِيْباً وَ لِدُعَائِهِمْ مُّجِيْباً 
 وَ اجْعَلْ لَّهُمْ مِّنْ رَّحْمَتِكَ وَ كَرَمِكَ حَظّاً وَّ نَصِيْباً 
 وَ وَفَّقْهُمْ لِمَا تُحِبُّ وَ تَرْضىٰ وَ أْسْمِعْنَا عَنْهُمْ مَا بِهِ الْنَّفْسُ تَرْضىٰ وَلَا تُنْسِيْهِمْ ذِكْرَكَ سِراً وَّلَا جَهْرًا وَأَوْصِلْهُمْ مِّنِّيْ سَلَاماً يَّفُوْحُ مِسْكاً وَّ عِطْرًا 
 وَاجْعَلْ لَّهُمْ مِّنْ كُلِّ عُسْرٍ يُّسْرًا وَّ مَتِّعْهُمْ بِالْصِّحَّةِ وَ الْعَافِيَةِ يَا رَحْمَانُ 

 آمـــــيــــن ياربَّ العالَمين  

Urdu

 اے اللّٰہ! 
 جن کو آپ نے اپنے ذکر (قرآن حکیم) سے سرفراز فرمایا ہے ان (احباب) کو سردار بنادیجیے (غالب کردیجیے) انہیں عافیت دیجیے اور اپنے فضل سے ان سے  درگذر کیجیے، 
 اے اللّٰہ! 
 آپ ان کے محبوب اور ان کی دعائیں قبول کرنے والے ہو جائیے 
 آپ ان کے لیے اپنی رحمت اور کرم سے مقرر حصہ اور پائیدار خوشی طے کر دیجیے، 
 انہیں اس کے کرنے کی توفیق دیجیے جسے آپ محبوب رکھتے ہیں اور راضی ہوتے ہیں، 
 آپ ہمیں ان سے وہ سنا دیجیے جس سے روح کو اطمینان ہوتا ہے، 
 آپ مخفی اور اعلانیہ طور پر انہیں اپنی یاد فراموش نہ ہونے دیجئے،  
 آپ انہیں میری طرف سے مشک اور خوشبو سے بھرپور سلام پہنچا دیجئے ، 
 ان کے لیے ہر تنگی سے آسانی طے کر دیجیے، 
 انہیں صحت اور عافیت عطا کیجیے۔ 
 اے بے حد مہربان 
 (ہم پر رحم کیجئے) 
 ہماری دعا قبول کیجئے 
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار