Dua on Aug 13, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

أَللّٰھُمَ
اِسْتَعْمِلْنَا بِسُنَّةِ نَبِیِّنَا وَتَوَفَّنَا عَلٰی مِلَّتِهٖ 
وَأَوْزِعْنَا بِھَدْیِهٖ وَارْزُقْنَا مُرَافَقَتَهٗ
أَللّٰھُمَ
أَقِرَّ عَیْنَیْهِ بِمَنْ یَّتَّبِعُهٗ مِنْ أُمَّتِهٖ 
وَاجْعَلْنَا مِنْھُمْ وَأَوْرَدْنَا حَوْضَهٗ وَاسْقِنَا مَشْرَبًا رَوِیًّا لَا نَظْمَأُ بَعْدَهٗ أَبَدًا 
أَللّٰھُمَ
أَلْحِقْنَا بِنَبِیِّنَا غَیْرَ خَزَایَا وَلَا نادِمِیْنَ وَلَا فَاسِقِیْنَ 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

Urdu

اے اللٰہ !
 ہمیں اپنے نبی ﷺ کے طریقہ پر کام میں لگا دیجیے اور ان کی ملت پر ہماری روح قبض کیجئے، 
ہمیں ان کے راستے پر چلنے کی توفیق دیجیے اور ہمیں (جنت میں) آپ ﷺ کی رفاقت عطا کیجیے، 
اے اللٰہ !
 آپ ﷺ کی آنکھوں کو ان کے ذریعہ ٹھنڈک پہنچا دیجئے جو آپ کی امت میں سے آپ کی اتباع کرتے ہیں، 
اور ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے، 
ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے، 
ہمیں آپ تازگی بخش مشروب سے اس طرح سیراب کیجیے کہ اس کے بعد ہمیں کبھی پیاس محسوس نہ ہو، 
اے اللٰہ !
ہمیں اپنے نبی کے ساتھ اس حالت میں منسلک کردیجیے  کہ نہ ہم رسوا ہونے والے ہوں، نہ پشیمان اور نہ ہی قانون توڑنے والے ہوں۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔