Dua on Aug 13, 2021

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته


‏على قدر الهدف تكون سرعة الإنطلاق ؟!
‏ففي طلب الرزق قال ( فامشوا )
‏وللصلاة قال ( فاسعوا )
‏وللجنة قال ( وسارعوا )

‌‏وأما إليه فقال ( ففروا إلى الله )
‏كلام فوق مستوى الإبداع والوصف
يوم نحشر المتقين إلى الرحمن وفدا
‏لم يقل إلى الجنة بل قال إلى :
 "الرحمن ".. صاحب الضيافة 
‏ما أعظمه من مضيف
‏و ما أعظمه من وفد 
‏و ما أعظمه من وعد 
‏و ما أجمله من شعور ..
‏جعلني الله وإياكم من هذا الوفد  ورحم الله والديكم وجميع المسلمين .
وصل الله  على نبينا محمد وعلى اله وصحبه وسلم. 

Urdu

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

(1) ہدف و (منزل مقصود ) کے مطابق ہی کسی کام کے آغاز کرنے میں جلدی کی جاتی ہے ؟! 
چنانچہ (قرآن حکیم میں) رزق کی طلب میں (تو اللّٰہ تعالیٰ نے) فرمایا ( پس زمین کے راستوں میں) *چلو پھرو* (آیت ؛ 15، سورۃ الملك)
نماز (جمعہ) کے لیے (اللّٰہ تعالیٰ نے) فرمایا (پس اللّٰہ کی یاد کی طرف) لپکو (آیت ؛ 9 ، سورۃ الجمعہ)
اور جنت کے لیے فرمایا ، اور ایک دوسرے سے بڑھ کر تیز چلو (آیت ؛  133 ، سورۃ أل عمران)
اور جب اپنی طرف (متوجہ ہونے کا ذکر کیا) تو فرمایا : پس اللّٰہُ کی طرف *دوڑ پڑو* (آیت ؛ 50 ، سورۃ الذاریات)

(2) تخلیق و بیان کی سطح سے بلند و بالا کلام کا نمونہ ،
(یہ ارشاد ربانی) ہے "جس دن ہم تمام متقی لوگوں کو مہمان بنا کر  رحمن (اللّٰہ کی ذات) کے پاس جمع کریں گے " (آیت ؛ 85 ، سورۃ مریم)
(اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ) نہیں کہا کہ جنت کی جانب (جمع کریں گے) 
بلکہ فرمایا " رحمان ہستی" کی جانب (جمع کریں گے) جو مہمان دار ہے ۔ 
کس قدر عظیم ہے میزبان ! (مہمان نوازی کرنے والا)
کس قدر عظیم ہیں مہمان بنائے جانے والے لوگ !
کس قدر عظیم ہے یہ وعدہ !
اور کس قدر خوبصورت ہے (مہمان نوازی کا) شعور و احساس !
اللّٰہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو اس (مہمان) وفد میں شامل فرمائے ، 
اللّٰہ تعالیٰ میرے اور آپ (تمام احباب) کے والدین اور تمام مسلمانوں پر رحم فرمائے ، 
اللّٰہ تعالیٰ ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر ، آپ کی آل اور صحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور سلامتی عطا فرمائے ۔