Dua on Jul 13, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

"لا عدل كعدل الله، ولا عوض كعوض الله، 
ولا جبر كجبر الله
 عدله يشعرنا بقيمتنا،وعوضه يجعلنا نزهر، 
وجبره يحيينا بعد موتنا.
 اللهم
 إنَّ في تدبيرك ما يغني عن الحيل، 
وفي كرمك ما هو فوق الأمل،
 وفي حلمك ما يسد الخلل، 
وفي عفوك ما يمحو الزلل،
 فبقوة تدبيرك وعظيم عفوك
 أصلح قلوبنا وتولّى أمورنا يا الله"

Urdu

اللّٰہ تعالیٰ کے عدل وانصاف جیسا (کسی کا) کوئی عدل نہیں ، 
 اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے (ملنے والے) بدلے جیسا (کسی کا) کوئی بدلہ نہیں ، 
اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے کسی ٹوٹے ہوئے (انسان) کو اللہ کے جوڑنے جیسا (کسی کا) کوئی جوڑنا نہیں ، 

(اسی لئے) اس (اللّٰہ تعالیٰ) کا عدل ، ہمیں ہماری قدر ومنزلت کا شعور دیتا ہے ، 
اس کی طرف سے (ملنے والا) بدلہ ، ہمیں شگفتہ (تابناک) کر دیتا ہے ، 
اور اس کا توٹے ہوئے (دل) کو جوڑنا ، ہمیں مرنے (پریشانی) کے بعد زندہ (تازہ دم ہو کر آگے بڑھنے کے قابل) کرتا ہے ، 
اے اللّٰہ!
بیشک آپ کی تدبیر میں وہ کچھ ہے جو ہمیں (دیگر) حیلوں سے بے نیاز کرتی ہے ، 
آپ کی مہربانی میں وہ کچھ ہے جو (ہماری) امید سے  (بھی) بالا ہے ، 
اپ کی بردباری میں وہ ہے جو (ہمارے بگاڑ کے) شگاف کو بند کرتا ہے ، 
آپ کے معاف کرنے میں وہ کچھ ہے جو (ہماری) لغزشوں کو مٹاتا ہے ، 
اے اللّٰہ ! 
پس آپ اپنی تدبیر کی طاقت اور اپنے معاف کرنے کی عظمت کے ذریعہ ہمارے دلوں کو سنوار دیجیے اور ہمارے معاملات کے نگران ہو جائیے۔