Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا بُرَيْدُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللَّهَ لَيُمْلِي لِلظَّالِمِ حَتَّى إِذَا أَخَذَهُ لَمْ يُفْلِتْهُ ، قَالَ : ثُمَّ قَرَأَ وَكَذَلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَى وَهِيَ ظَالِمَةٌ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ.
سورة هود آية 102 .
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا :
رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا :
بیشک اللہ تعالیٰ ظالم کو مہلت دیتے ہیں ، یہاں تک کہ جب اسے پکڑتے ہیں تو پھر اسے چھٹکارا نہیں ملتا ،
راوی حدیث کہتے ہیں : پھر آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اس موقعے پر قرآن کریم کی یہ آیت تلاوت فرمائی :
اور تیرے رب کی پکڑ ایسی ہے جب وہ بستیوں والوں کو پکڑتا ہے اور وہ ظلم کر رہے ہوتے ہیں ، بیشک اس کی پکڑ سخت ہے ۔
سورۃ ھود ؛ آیت # 102