Dua on Jun 13, 2025

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 اَلْلّٰهُمَّ 
 صَلِّ وَسَلِّمْ عَلیٰ صَاحِبِ الْخُلُقِ الْعَظِیْمِ وَالْقَدْرِ الْفَخِیْمِ مَنْ أَرْسَلْتَهٗ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِیْنَ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ 
 وَعَلیٰ آلِهٖ وَ صَحْبِهٖ، 
 وَأَلْحِقْنَا بِخُلُقِهٖ وَأَدِّبْنَا بِأَدَبِهٖ، 
 وَأَحْیِی فِیْنَا وَفِیْ أُمَّتِهٖ ھٰذِهِ الْمَعَانِی یَا کَرِیْمُ 
 
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 

Urdu

 اے اللّٰہ!
 آپ (جل جلالہ) عظیم اخلاق والے اور بلند شان والے ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر، جنہیں آپ نے اقوامِ عالَم پر رحمت بناکر بھیجا، رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے، 
 آپ ﷺ کی آل اور صحابہ کِرَام پر (بھی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے) 
 اے (اللّٰہ) مہربان ذات! 
 ہمارا آپ ﷺ کے اخلاق کے ساتھ تعلق جوڑ دیجیے اور ان کے ادب کے ساتھ تربیت یافتہ بنادیجیے، 
 ہمارے اندر اور آپ ﷺ کی امت میں ان اوصاف (اَخلاق و آداب) کو زندہ کر دیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔