Dua on May 13, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم 
إنّا نستودعك أحبابنا و أنفسنا  وأموالنا، 
اللهم 
احفظ بلادنا وبلاد المسلمين  بعينك التي لا تنام  من مكر الماكرين 
واحفظنا من الفتن ماظهر منها وما بطن 
وأنزل رحمتك وسكينتك علينا

 اللهم 
لا تؤاخذنا بما فعل السفهاء منا 
اللهم
إنك عفو كريم تحب العفو فاعف عنا 

         آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ!
بیشک ہم اپنے احباب ، اپنی جانیں اور اپنے مال آپ کے سپرد کرتے ہیں ، 

اے اللّٰہ!
مکر وفریب والوں (طاقتوں اور گروہوں) کی چالوں سے ہمارے شہروں اور مسلم ممالک کی اپنی اس آنکھ (مکمل نگرانی کے نظام) سے حفاظت فرما لیجئے جو سوتی نہیں ، 
 فتنوں سے ہماری حفاظت فرما لیجئے جو ان میں سے ظاہر اور جو پوشیدہ ہوں ، 
اپنی رحمت اور اپنا اطمینان ، ہم پر اتار دیجئے ، 

اے اللّٰہ !
ہمارا اس پر (اجتماعی) مواخذہ نہ فرمائیے جو ہم میں سے بے شعور لوگ کریں ، 
اے اللّٰہ!
بیشک آپ سب سے زیادہ معاف کرنے والے مہربان ہیں ، معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں پس آپ ہم سے درگزر فرمائیے۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔