Dua on Apr 13, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم صلِّ وسلم 
على صاحب الخُلق العظيم والقدر الفخيم 
مَن أرسلته رحمة للعالمين سيدنا محمد
 وعلى آله وصحبه، 
وألحقنا بخُلقه وأدّبنا بأدبه، وأحيي فينا 
وفي أُمته هذه المعاني يا كريم.
اللهم
بلغنا ليلة القدر 
وأعتق رقابنا من النار

         آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ!
بڑے اخلاق والے اور باوقار مرتبہ والے جنہیں آپ نے رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا ، ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ ، آپ کی آل اور صحابہ کرام پر رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجئے ، 
ہمیں آپ ﷺ کے اخلاق سے منسلک کردیجیے ، 
آپ ﷺ کے ادب سے ہم میں نظم وضبط قائم کر دیجیے ، 
ہمارے اندر اور آپ ﷺ کی (دیگر) امت میں ان صفات کو زندہ کر دیجیے ، 
اے کریم ہستی ! (ہم پر مہربانی فرمائیے) 
اے اللّٰہ!
ہمیں شب قدر تک پہنچا دیجئے (اس میں اپنی رضا والے کاموں کی توفیق دیجئے) اور
ہماری گردنوں کو (جہنم کی) آگ سے آزادی دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔