Dua on Feb 13, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم 
إنا نسألك باسمك العظيم اﻷعظم     
وبوجهك الكريم اﻷكرم
أن تعطينا من جزيل عطائك خير ما اعطيت أحدا" من عبادك
 اللهم 

 افتح لدعائنا أبوابك ويسر لنا اسبابك
 واصرف عنا عذابك ،
 اللهم
 إنا  نسالك نوراً منك يغشانا ، 
  وعيناً منك ترعانا ،
 وعفواً منك يشملنا ،
 ورضا منك ينير لنا دروب الدنيا والآخرة ..

حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
آمين يارب العالمين 

Urdu

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے ، آپ کے نام کے ساتھ جو حقیقتاً بڑا اور سب سے ہی بڑا ہے اور آپ (کی ذات) کی توجہ (کے وسیلے سے) جو واقعتاً مہربان اور سب سے زیادہ ہی مہربان ہے ،  سوال کرتے ہیں کہ 
آپ ہمیں اپنی اس نوازش کی سخاوت میں سے سب سے بہتر دے دیجیے جو آپ نے اپنے بندوں میں سے کسی کو دیا ہے ، 
اے اللّٰہ!
آپ ہماری دعاؤں کی (قبولیت کے لیے) اپنے دروازے کھول دیجئے ، 
ہمارے لیے اپنے وسائل (کا حصول) آسان کر دیجیے ،  
ہم سے اپنے (ذلت و محتاجی) کے عذاب کو ہٹا دیجئے ، 
 اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے سوال کرتے ہیں : 
آپ کی طرف سے ایسے نور کا جو (ہمارے عیوب کو) ڈھانپ لے ، 
آپ کی طرف سے ایسی انکھ کا جو ہماری نگرانی کرے ، 
آپ کی طرف سے ایسی معافی کا جو (ہمارے گناہوں کے لئے) عام ہو ، 
آپ کی طرف سے ایسی رضا کا جو ہمارے لیے دنیا اور آخرت کے راستوں کو روشن کر دے ۔۔ 

اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کی حفاظت فرمائے اور آپ سب کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!