Dua on Oct 12, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic


صَبَاحٌ مُّعَطَّرٌ بِذِکْرِ اللّٰهِ، مُرْسَلٌ لِأَجْمَلِ خَلْقِ اللّٰهِ، 
لِیُنَوِّرَ دَرَبَکُمْ وَیُبَارِكَ یَوْمَکُمْ بِإِذْنِ اللّٰهِ۔ 
أُھْدِیْکُمْ صَبَاحًا جَمِیْلاً بَاسِمًا عِطْرُهٗ، 
وَ مُقْلَةٌ لَا تَریٰ فِیْ غَیْرِکُمْ بَدْلًا، 
صَبَاحُکُمْ خَیَرٌ إِنْ شَاءَ اللّٰهُ۔ 
تَقَبَّلْ اللّٰهُ فِیْهِ عَمَلَکُمْ، وَ یَشْرَحُ صَدْرَکُمْ وَ یُزِیْلَ ھَمَّکُمْ۔

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 

Urdu

اللّٰہ تعالیٰ کی یاد سے معطر صبح ، خدا کی سب سے خوبصورت مخلوق (انسانوں )کو بھیجی گئی ہے ۔

تاکہ آپ کے راستے کو روشن کرے اور آپ کے دن کو اللّٰہ کے حکم سے بابرکت کرے۔ 
میں آپ (احباب) کو ایسی خوبصورت صبح کا جو اپنی خوشبو سے مسکرانے (پھیلنے) والی ہو اور ایسی آنکھ (توجہ) کا ہدیہ پیش کرتا ہوں جو آپ کا کوئی متبادل نہیں دیکھتی۔
آپ کی صبح ان شاءاللہ تعالیٰ بہترین ہوگی۔ 
اللّٰہ تعالیٰ اس میں آپ کے اعمال قبول کرے، آپ کا سینہ کھول دے اور آپ کی پریشانی دُور کرے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔