Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهـم
اجعـلنامـن السابقين وارزقنـا ثباتـا" ويقين
واجمعـنا فـي علـيين علـى سـرر متقابلـين
ووالدينا وذرياتنا ومن لهم حقا علينا
اللهم
ارحم موتانا واشف مرضانا وعافي مبتلانا
وأصلح نياتنا وأصلح فساد قلوبنا
وأصلح ازواجنا وذرياتنا
اللهم
حسن اخلاقنا ووسع ارزقنا
وعافنا واعفو عنا وتوفنا وانت راض عنا برحمتك يا أرحم الراحمين
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله واحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہمیں (فکر و عمل میں) سبقت لے جانے والوں میں شامل فرما دیجیے ،
ہمیں (دین پر) ثابت قدمی اور یقین (کی دولت) سے مالامال کر دیجیے ،
ہمیں ، ہمارے والدین کو ، ہماری نسلوں کو اور جن کا ہم پر حق ہے، ان (احباب ،اساتذہ و مشائخ) کو عِلّیّین ( جنت کے بلند تر مقام) میں ، تخت پر آمنے سامنے حالت میں ، جمع کردیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے فوت شدگان پر رحم کردیجیے ،
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے ،
آزمائش میں مبتلا ہمارے احباب کو عافیت دے دیجیے ،
ہماری نیتوں (دلی ارادوں) کو درست کردیجیے ،
ہمارے دلوں کے فساد کو دور دیجیے ،
ہماری شرکاء حیات اور اولادوں کو بہتر کر دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے اخلاق کو اچھا کر دیجیے ،
ہمارے وسائل رزق بڑھا دیجئے ،
ہمیں عافیت دے دیجیے ،
ہم سے درگزر فرمائیے ،
اے ارحم الراحمین !
اپنی رحمت کے سبب ہمیں دنیا سے اس حالت میں لے جائیے کہ آپ ہم سے راضی ہوں ،
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size