Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
انقضى رمضان الخير والبركة وقد انقضى شهر من اعمارنا
ولا نعلم هل ندرك رمضان القادم ام لا .
فكم من حبيب لنا ورفيق اضحى تحت التراب ،
نسأل الله لهم العفو والمغفرة والرحمة
وانا لسائرون لهم اليوم او غدا أو بعد غد .
(كل من عليها فان)
احبتي فلنجعل أيامنا كلها رمضان وان لا نكون رمضانيين . فرب رمضان هو رب باقي السنة وهو ارحم الراحمين وهو قريب مجيب الدعاء .
تقبل الله منا ومنكم الطاعات ورزقنا عفوه ومغفرته .
وصلى الله على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم تسليما كثيرا .
خیروبرکت کا رمضان المبارک اختتام پذیر ہوا اور یقیناً ہماری زندگیوں کا ایک مہینہ بھی ختم ہوا ،
اور ہم نہیں جانتے کہ ہم آنے والے رمضان کو پائیں گے یا نہیں ، پس کتنے ہی ہمارے احباب و رفقاء ایسے ہیں جو مٹی کے نیچے ( قبر میں ) چلے گئے ،
اللّٰہ تعالیٰ سے ہم ان کے لیے معافی ، بخشش اور رحمت کا سوال کرتے ہیں اور بیشک ہم بھی ان کے پاس آج یا کل یا پرسوں جانے والے ہیں ۔
[جو بھی کوئی زمین پر ہے فنا ہونے والا ہے ، (الرحمن ؛ 26)]
میرے احباب ! پس ہمیں اپنے تمام اوقات کو رمضان المبارک کی طرح بنانا چاہیے اور رمضانی ( صرف رمضان المبارک میں اعمال خیر بجا لانے والا ) نہیں ہونا چاہیے کیونکہ جو ( اللّٰہ تعالیٰ ) رمضان المبارک کے مہینے کا رب ہے وہ باقی سال کے ( گیارہ مہینوں ) کا بھی رب ہے ، وہ (ہر وقت) سب سے زیادہ مہربان ، ( بندوں کے ) قریب اور دعا قبول کرنے والا ہے ۔
اللّٰہ تعالیٰ ہم سے اور آپ سے نیک اعمال قبول فرمائے ، ہمیں اپنی معافی اور بخشش عطا فرمائے ۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر ، آپ کی آل اور تمام صحابہ کرام پر رحمتیں نازل فرمائے اور بکثرت سلامتی سے مالا مال کرے ۔