Dua on Mar 12, 2021

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

ربنا انا نسألك هدوء آلنـفس ،ّ وٰطمأنَينة آلقلبّ ، وإنشَـرآح آلصّدر ، وتوفيقاً يُرآفق خطآنا ، وسعادة تملأ قلوبنا ،  
اللهم اجمع قلوبنا على طاعتك ، ونفوسنا على خشيتك ، وأرواحنا في جنتك ، ..
اللهم  انا نسألك الأمن في أوطاننا ،. والسلامة في ديننا وأبداننا ، والمغفرة لآبائنا وأمهاتنا ، والبركة في أرزاقنا ، والصحة في أجسادنا ...
آمين يارب العالمين. ..
 

Urdu

اے ہمارے پروردگار ! بیشک آپ سے ہم سوال کرتے ہیں : 
نفس کے پرسکون ہونے کا ، 
دل کے اطمینان کا ، 
سینہ کی کشادگی کا ، 
ایسے ( عمل کی) توفیق کا جو ہماری لغزش کا تدارک کرے ،
اور ایسی سعادت کا جو ہمارے دلوں کو ( آپ کی محبت سے ) بھر دے ۔۔۔ 

اے اللّٰہ ! 
ہمارے دلوں کو اپنی فرمانبرداری پر ، 
ہمارے نفوس کو اپنے خوف پر ،
اور ہماری روحوں کو اپنی جنت میں جمع فرما دیجیے ۔۔۔ 

اے اللّٰہ ! بیشک ہم آپ سے اپنے ملکوں میں امن کا ، اپنے دین اور بدنوں کی سلامتی کا ، اپنے آباء و اجداد اور ماؤں کی مغفرت کا ، اپنے رزق کے ذرائع میں برکت کا اور اپنے جسموں کی صحت کا سوال کرتے ہیں۔۔۔

اے اقوام عالم کے پروردگار ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے ۔۔