Dua on Aug 11, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم
صل وسلم وبارك على الحبيب
سيدنا محمد صلاة تمحو بها ذنوبنا
 وتفتح بها بصيرتنا وعقولنا

صلاة ترقينا بها إلى أعلى مقام
و تحفظنا بها من الضلال و الظلام

اللهم
ارزقنا شفاعته وأوردنا حوضه
 واحشرنا في زمرته
                آمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

Urdu

اے اللّٰہ!
آپ اپنے محبوب ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر رحمتیں نازل فرمائیے ، سلامتی دیجئے اور برکت دیجیے ، 
ایسی رحمتیں (نازل کیجئے) جن کے سبب ہمارے گناہ مٹ جائیں ، جن کے ذریعہ ہماری بصیرت اور ہماری عقلیں کھل جائیں (روشن ہوجائیں) ، 

ایسی رحمتیں (نازل کیجئے) جن کے ذریعہ آپ ہمیں بلند ترین مقام تک پہنچادیں اور جن کے سبب آپ ہماری گمراہی اور اندھیرے سے حفاظت کریں۔ 

اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل فرمائیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔