Dua on Jun 11, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 اللَّهُمَّ
 إِنِّا نسْأَلُكَ رَحْمَةً مِنْ عِنْدِكَ تَهْدِي بِهَا قلْوبَنا،
 وَتَجْمَعُ بِهَا أَمْرَنا، وَتَلُمُّ بِهَا شَعَثَنا،
 وَتُصْلِحُ بِهَا غَائِبَنا، وَتَرْفَعُ بِهَا شَاهِدَنا،
 وَتُزَكِّي بِهَا عَمَلَنا، 
وَتُلْهِمُنا بِهَا رُشْدَنا، وَتَرُدُّ بِهَا أُلْفَتَنا،
 وَتَعْصِمُنا بِهَا مِنْ كُلِّ سُوء.
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمنون.

     آمـــــــــين يارب العالمين 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَأحْيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةَ

Urdu

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے، آپ کی ایسی رحمت کی درخواست کرتے ہیں کہ :
آپ اس کے ذریعہ ہمارے دلوں کو ہدایت یافتہ بنادیجیے،
 آپ اس کے ذریعہ ہمارے معاملات کو یکجا کردیجیۓ ۔
 آپ اس کے ذریعہ ہماری پراگندگی (انتشار) کو اکٹھا کردیجیے، 
آپ اس کے ذریعہ ہمارے (لوگوں کی نظروں سے) غائب (اوجھل معاملات) کو سنوار دیجئے،
 آپ اس کے ساتھ ہمارے حاضر (معاملات) کا  درجہ بلند کردیجئے (ترقی دیدیجئے)
آپ اس کے ذریعہ ہمارے عمل کو  (برائیوں سے) پاکیزہ بنا دیجیئے، 
آپ اس کے ذریعہ درست رہنمائی ہمارے دل میں ڈال دیجئے، 
آپ اس کے ذریعہ (گمشدہ) ہماری باہمی الفت کو لوٹا دیجئے، 
اور آپ اس کے ذریعہ ہمیں ہر برائی سے بچا لیجئے ۔ 
اے ہمارے پروردگار !
آپ ہم سے اپنے عذاب کو ہٹا دیجیے، بیشک ہم ایمان لانے والے ہیں۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی دے۔