Dua on Jun 11, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

الصابرون لفجر سوف يبلغهم 
والجازعون بقوا في أحلك الظلم 

إن الحياة كضوء ليس يبصره 
إلا الذي عيناه تشتاق للقمم 

اللهمَّ 
ارزقنا المحبة في السماء والأرض 
وبلغنا مرادنا
 وأخرج هذه الأمة من الظلمات
 إلى النور. 
اللهمَّ 
ارفع عنا البلاء والغلاء والمحن 
ماظهر منها ومابطن. 

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

صبحِ نو (حالات کی تبدیلی) کے لیے استقامت سے جدوجھد کرنے والوں کے پاس عنقریب (کامیابی کی صبح) نمودار ہوگی۔
اور گھبراہٹ کا شکار خوفزدہ لوگ ، تاریک ترین ناانصافی میں رہ جاتے ہیں (زندگی بسر کرتے ہیں)

بیشک زندگی روشنی کی مانند ہے اس کی حقیقت کو اس کے علاوہ کوئی نہیں دیکھ پاتا ، جس کی آنکھیں بلندیوں کو (چھونے کا) شوق (جنون) رکھتی ہوں۔

اے اللّٰہ!
ہمیں آسمانوں اور زمین میں محبت دے دیجیے ، 
ہمیں اپنی مراد تک پہنچا دیجئے ، 
اور اس امت کو (ظلم و بےشعوری کے) اندھیروں سے روشنی کی طرف نکال لائیے ، 

اے اللّٰہ!
ہم سے آزمائش ، مہنگائی اور وہ (تمام) مشقتیں دور فرما دیجیے جو ان میں واضح ہیں اور جو چھپی ہوئی ہیں ۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔