Dua on May 11, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم 
أبعد عنا كل شر وكل عين وكل نفس مريضه ، 
وأبطل أثر كل عين أصابتنا فأمرضتنا وفرقتنا ،

 الحمد لله الذي سوى خلقـنا فعـدله ، 
وكرم صورة وجـوهنا فأحسنها ، 
 وجَعَـلنا من المسلمين 
نعوذ بك يا الله من غفلة أصابت قلوبنا،
 وهوّنت عليَّنا الذنوب 

اللهم 
هب لنا من لدنك فرجاً هنيا عاجلا ،
 وصلاحا في جميع أمورنا ، 
 واجعل لنا من عندك فرجا قريبا 
 ومخرجا رحبا عاجلا غير اجل 
يا الله يارحمن يا جبار اجبرننا  جبرا 
لا يخطر على بال بشر  واربط على قلوبنا، 
اللهمَّ 
إنا نسألك يا قادر ان تقدِّر لنا الخير
 وأن ترزقنا رزقا واسعا  حلالا طيبا 
وأن تبارك لنا  في فيه ،
وأن تظلنا تحت ظل عرشك يوم لا ظل
 إلا ظلك .. 

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

Urdu

اے اللّٰہ!
ہم سے ہر برائی کو ، ہر بری نظر کو اور ہر (اخلاقی طور پر) بیمار نفس کو دور کر دیجئے اور ہم سے اس نظرِ بد کے اثر کو زائل کر دیجیے جو ہمیں لگی تو اس نے ہمیں بیمار کر دیا اور ہم میں جدائی ڈال دی ، 
تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں جس نے ہماری تخلیق درست طور پر کی پھر اسے متناسب (متوازن) بنایا ، ہمارے چہروں کی (شکل و) صورت کو عزت والا بنایا پھر اسے خوبصورت بنایا ، اور مسلمان جماعت میں شامل کیا۔
اے اللّٰہ! ہم  اس غفلت سے پناہ مانگتے ہیں جو ہمارے دلوں کو پہنچی اور ہم پر گناہ ہلکے ہو گئے (ان کی قباحت کم ہوگئی)، 
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنی طرف سے جلد حاصل ہونے والی خوشگوار کشادگی اور ہمارے تمام معاملات میں درستگی عطا کردیجیے ، 
ہمارے لیے اپنی طرف سے قریبی وقت کی کشادگی اور بغیر کسی تاخیر کے ،  جلد ، وسعت کے ساتھ (مشکلات سے) نکلنے کا راستہ مقرر کر دیجیے ، 
اے اللّٰہ! اے نہایت مہربان ! اے زبردست طاقت والے ! 
ہمیں ایسے سنوار (کمزوریوں کی اصلاح) دیجیے جس کا کسی انسان کے دل پر نہ کھٹکا ہوا ہو اور ہمارے دلوں کو مضبوط کردیجیے ، 
اے اللّٰہ!
اے طاقت والے! 
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہمارے لیے خیر کا فیصلہ فرما دیجیے ، ہمیں وسیع ، حلال ،  پاکیزہ رزق دیجیے اور یہ کہ ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما دیجیے ، 
ہمیں اس روز اپنے عرش کے سائے کے نیچے جگہ دیجیے جس دن آپ کے (عرش) کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہو گا ۔۔ 

 اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔