Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
يا ربّ
أنت ملاذُنا..
لمّا تضيقُ بنا المَسالِكْ
يا ربّ
فارحم ضعفَنا،وَقِنا المَساويءَ والمَهالِكْ
العَفْوُ منكَ مُرادُنا،يا رَبّنا فامنُنْ بذلِكْ
اللهم
ارحم ضعفنا وقلّة حيلتنا
وامنن علينا برحمة من لدنك ورضواناً لوالدينا وتوفيقاً لأبنائنا ياحي يا قيّوم ،
طبتم برحمة من الله ورضواناً
اے میرے پروردگار !
جب ہم پر راستے تنگ ہو جاتے ہیں تو آپ ہماری پناہ گاہ ہوتے ہیں ،
اے میرے پروردگار !
پس آپ ہمارے کمزوروں پر رحم فرما دیجیے ،
ہمیں برائی کی جگہوں اور ہلاکت کی جگہوں سے بچا لیجئے ،
آپ کی طرف سے معافی (کا حصول) ہماری مراد (منزل) ہے ، پس اے ہمارے پروردگار ! اِس کے ساتھ ہم پر احسان فرما دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہماری کمزوری اور ہماری تدبیر کی کمی پر رحم کیجیے (دور فرما دیجیے) ،
ہم پر اپنی جناب سے رحمت کے ساتھ ، ہمارے والدین کے لئے اپنی رضامندی کے ساتھ اور ہمارے بچوں کے لیے اپنی (اعمال خیر کی) توفیق کے ساتھ احسان فرما دیجیے ،
اے سدا زندہ ہستی ! اے سب (پوری کائنات) کے تھامنے والے ! (ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے)
آپ سب (دوست) ہمیشہ اللّٰہ کی طرف سے رحمت اور رضا کے ساتھ خوشگوار ماحول میں رہیں۔