Dua on Oct 10, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم 
إنا نسألك عفواً يكفينا وعافية تغنينا 
 ومقاماً في الفردوس يعلينا  
ورحمة ومغفرة لنا ولوالدينا 
اللهم
 لاتستدرجْنا بالنعم  ولا تفاجئنا بالنقم 
ولا تجعلنا عبرة للأمم 
 وارفع عنا الألم والسقم 
 وجُد علينا بفضلك فأنت أهلُ الكرم 

      آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے  : 
اس معافی کی ، جو (ہماری کوتاہیوں کو) کافی ہو جائے ، 
اس عافیت کی ، جو ہمیں (دوسروں سے) بےنیاز کر دے ، 
 جنت الفردوس میں اس مقام کی ، جو ہمیں بلند کر دے 
 اور اپنے لیے اور اپنے والدین کے لیے رحمت اور بخشش کی درخواست کرتے ہیں ۔
اے اللّٰہ!
نعمتوں کے ساتھ ڈھیل دے کر (ناشکری کی حالت میں) ہماری گرفت نہ کیجیے ، 
ہمیں اچانک (حالتِ غفلت میں) سزا نہ دیجیے ، 
ہمیں قوموں کے لیے عبرت نہ بنائیے ، 
ہم سے درد اور بیماری دور کر دیجیے اور
ہم پر اپنے فضل کی وافر عنایت کیجیےُ کیونکہ آپ سراپا کرم ہیں۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے۔