Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
يا عظيم الرجاء يا واسع العطاء
إغفر لمن لايملك إلا الدعاء
فإنك فعال لما تشاء ..
يا من إسمه دواء وذكره شفاء ، وطاعته غنى ،
إرحم من رأس ماله الرجاء ..
يا سابغ النعم ،يادافع النقم
يانور المستوحشين في الظلم
إغفر لنا ولوالدينا ولأحبتنا
وللمسلمين الأحياء منهم والأموات.
اللهم
اجعل كل أيامنا مشمولة بعفوك وعافيتك ورحمتك ياأرحم الراحمين..
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
امید (پورا کرنے کے حوالہ سے) اے عظیم ذات !
اے وسیع نوازش والے !
ان کو بخش دیجیے کہ جن کے پاس دعاء کے علاوہ کچھ نہیں کیونکہ
بیشک آپ جو چاہیں ، کر گذرنے والے ہیں ،
اے وہ ذات ! جس کا نام (روحانی و جسمانی بیماریوں کا) علاج ہے ، جس کی یاد شفا بخش ہے اور جس کی فرمانبرداری (تمام چیزوں سے) بے احتیاج کرنے والی ہے ،
ان پر رحم فرمائیے کہ جن کا بنیادی اثاثہ (آپ سے) امید کی وابستگی ہے ۔۔
اے نعمتیں مکمل کرنے والے !
اے سزائیں ختم کرنے والے !
اے اندھیروں میں پڑے وحشت زدہ انسانوں کے لیے روشنی !
ہمیں ، ہمارے والدین ، ہمارے احباب اور زندہ و فوت شدہ مسلمانوں کو بخش دیجیے ،
اے اللّٰہ!
اے ارحم الراحمین !
ہمارے تمام دنوں کو اپنی معافی ، اپنی عافیت اور اپنی رحمت سے ڈھانپ لیجیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size