Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَللَّهُمَّ
اِغْفِرْ لَنَا وَ لِوَالِدَیْنَا وَ لِإِخْوَانِنَا وَ أَخَوَاتِنَا وَ لِأَھْلِنَا وَ أَرْحَامِنَا وَ لِجِیْرَانِنَا وَ لِمَنْ أَحْبَبْنَاہُ فِیْكَ وَ لِجَمِیْعِ الْمُسْلِمِیْنَ اَلْأَحْیَاءِ مِنْھُمْ وَ الْأَمْوَاتِ،
وَ اشْفِ مَرْضَانَا وَ مَرْضَی الْمُسْلِمِیْنَ،
وَ فَرِّجْ ھَمَّ الْمَھْمُومِیْنَ،
وَ اقْضِ الْدُّیُوْنَ عَنِ الْمَدِیْنِیْنَ،
وَ ارْزُقِ الْجَمِیْعَ مِنْ وَّاسِعِ فَضْلِكَ،
وَ أَدِمْ عَلیٰ بِلَادِنَا وَ بِلَادِ الْمُسْلِمِیْنَ اَلْأَمْنَ وَ الْإِیْمَانَ.
آمِين يَا ربَّ الْعَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں، ہمارے والدین کو، ہمارے بھائیوں اور ہماری بہنوں کو، ہمارے اہلِ خانہ اور ہمارے رشتہ داروں کو، ہمارے ہمسایہ کو اور جن سے ہم نے آپ کی رضا مَحبّت کی اور تمام مسلمانوں کو ؛ ان میں سے زندہ ہوں یا فوت شدگان، بخش دیجیے،
ہمارے بیماروں اور تمام مسلمانوں کے بیماروں کو شفا دے دیجیے،
پریشانی میں مبتلا لوگوں کی پریشانی کو دور کر دیجیے،
مقروضوں سے ان کے قرضوں کو ادا (اسباب پیدا) کر دیجیے،
سب لوگوں کو اپنے وسیع فضل سے، وسائلِ رزق دے دیجیے،
ہمارے شہروں اور مسلمانوں کے ملکوں میں امن وامان اور ایمان کی سلامتی کو ہمیشہ قائم رکھیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!

Light or Wood
Download Full Size
Dark or Black
Download Full Size