Dua on Jun 10, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَللَّھُمَّ
یَا مَنْ اَقْسَمْتَ عَلَیْنَا بِالْلَّیَالِیْ الْعَشْرِ اَدْخِلْھَا عَلَیْنَا آمِنِیْنَ مُطْمَئِنِّیْنَ،
وَاجْعَلْ لَّنَا فِیْھَا نَصِیْباً مِّنَ الْرَّحْمَةِ وَالْقَبُوْلِ، 
وَاجْبُرْفِیْھَا خَوَاطِرَنَا وَاشْرَحْ صُدُوْرَنَا، 
وَاجْعَلْ لَّنَا فِیْھَا دَعْوَةً لَّا تُرَدُّ نَحْنُ وَمَنْ نُّحِبُّ، 
وَاجْعَلْنَا مِنَ الْعُتَقَاءِ مِنَ الْنِّیْرَانِ، وَالْفَائِزِیْنَ بِالْجَنَانِ 
بِرَحْمَتِكَ یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ۔ 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
 

Urdu

اے اللّٰہ!
 اے وہ ذات جس نے ہم پر (ذی الحجہ کی) دس راتوں کی قسم بیان کی ہے!  ان (راتوں) کو ہم پر اس حال میں داخل کر دیجیے کہ ہم (ان میں) امن وامان والے اور اطمینان وسکون والے ہوں، 
 ان میں ہمارے لیے آپ اپنی رحمت اور دعاؤں کی قبولیت کا  حصہ مقرر کردیجیۓ ، 
ہمارے دلوں کو ان میں جوڑ دیجیے اور ہمارے سینے کھول دیجیے، 
ہمارے لیے اور ان کے لئے جن سے ہم محبت کرتے ہیں ان (ایام) میں مسترد نہ ہونے والی دعا مقرر (فیصلہ) کر دیجیے۔
اے ارحم الراحمین !
ہمیں اپنی رحمت کے سبب جہنم کی آگ سے آزاد ہونے والے اور جنت (میں داخلے) کے ساتھ کامیاب ہونے والے بنا دیجیے۔ 
 
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔