Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم استرنا بسترك الحصين
واعصمنا بحبلك المتين
واجعلنا ممن لاذ بك فأجرته وفر إليك فقبلته وخاف منك فأمنته وتوكل عليك فكفيته وسألك فأعطيته
جعلنا الله و إياكم في رضاه ننعم ،
ومن الصالحات نغنم ،
و من جميع البلايا نسلم ،
غفر الله لنا و لكم ، و لوالدينا ووالديكم .. وصل الله على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم
اسعد الله أوقاتكم بذكرالله....
اے اللّٰہ!
آپ اپنی مضبوط ستر پوش (حصار) کے ساتھ ہمیں (ہمارے عیوب) ڈھانپ لیجیے اور اپنی مضبوط رسی کے ساتھ (مشکلات میں) ہماری حفاظت کیجئے ،
ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما دیجیے :
جنہوں نے آپ سے پناہ مانگی تو آپ نے انہیں پناہ دے دی ،
جو آپ کی طرف دوڑ پڑے تو آپ نے (انہیں اپنے پاس) قبول کر لیا ،
جو آپ (کے عذاب) سے ڈرے تو آپ نے انہیں امن دے دیا ،
انہوں نے آپ پر اعتماد کیا تو آپ انہیں (ہر سہارے سے) کافی ہو گئے اور انہوں نے آپ سے مانگا تو آپ نے انہیں دے دیا ،
اللّٰہ تعالٰی ہمیں اور آپ کو ایسا بنا دے کہ ہم اس کی رضامندی میں انعام پائیں ، نیکیوں سے مالامال ہوں اور تمام آزمائشوں سے سلامتی پائیں ،
اللّٰہ تعالیٰ ہمارے لیے ، آپ کے لیے ، ہمارے والدین کے لیے اور آپ کے والدین کے لیے (گناہوں سے) بخشش کر دے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلام پہنچائیے۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ کے اوقات کو ذکر خداوندی سے بابرکت بنائے ۔۔۔۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size