Dua on May 10, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم اجعلنا ممن طاب عيشهم، وأخلصت سريرتهم،
وأحسنت سيرتهم، 
وجمعت شملهم، 
ونفست كربهم، 
وشرحت صدرهم، 
وقضيت دينهم، 
وفرجت همهم، 
وأجبت سؤلهم، 
ورفعت قدرهم، 
وأعليت منزلتهم، 
ورفعت درجتهم، 
وأقلت عثرتهم، 
وجبرت كسرهم، 
وحسنت خلقهم، 
وألنت قلوبهم، 
ويمنت كتبهم، 
وطهرت نفوسهم يا ذا الجلال والإكرام.

Urdu

اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے : 
جن کی زندگی خوشگوار ہو ، 
جن کا باطن (نیت) آپ نے پُرخلوص بنادیا ہو ، 
جن کی سیرت آپ نے اچھی کردی ہو ، 
جن میں آپ نے اجتماعیت پیدا کردی ہو ، 
جن کی مصیبت آپ نے دور کردی ہو ، 
جن کا سینہ آپ نے کشادہ کردیا ہو ، 
جن کا قرضہ آپ نے ادا کردیا ہو ، 
جن کی پریشانی آپ نےدور کردی ہو ، 
جن کا سوال (دعا) آپ نے قبول کرلیا ہو ، 
جن کا مرتبہ آپ نےاونچا کردیا ہو ، 
جن کی منزل آپ نے بلند کردی ہو ، 
جن کا درجہ آپ نے اونچا بنادیا ہو ، 
جن کی غلطیاں آپ نے معاف کردی ہوں ، 
جن کی شکستگی کو آپ نےجوڑ دیا ہو ، 
جن کے اخلاق آپ نے اچھے بنادیئے ہوں ، 
جن کے دل آپ نےنرم کردیے  ہوں ، 
جن کے اعمال آپ نے بابرکت بنادیے ہوں ، 
اور جن کے نفوس کو آپ نے پاکیزہ کردیا ہو۔ 

اے مرتبے اور عزت والے ! 
(ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے)