Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهمَّ
إنا نسألك أن تجعلنا
من التوابين و المتطهرين
من العابدين الساجدين و من المسبحين
و من اصحاب اليمين في جنات النعيم
اللهم
ّ اجعل ابواب الجنة تفتح لنا
وقلوب الناس ترتاح لنا
وكل خير في الدنيا يوهب لنا
وكل نعيم في الجنة يعطى لنا
وبكل صلاة وذكر واستغفار يغفر لنا
وفي كل خطوة الملائكة تدعووتستغفر لنا.
اللهم
ارزقنا حظ الدنيا ونعيم الآخرة
اللهم
اقبل قليلنا وتجاوز يارب عن تقصيرنا
في رمضان
وأعنا على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك
وأعنا على الصلاة والصيام والقيام .
اللهم
إنا نسألك باسمك الرحمن الرحيم
أن تتجلى على قلوبنا وتملأه نورا
وأن تؤيدنا بالنصر والحفظ والتوفيق
اللهم
اعف عنا واجعلنا من قائمة عتقاءك من النار الليلة .
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے سوال کرتے ہیں کہ آپ ہمیں توبہ کرنے والوں اور پاکیزگی حاصل کرنے والوں میں ، (آپ کی) عبادت کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں میں ، (آپ کی) تسبیح (تمام عیبوں سے پاک بیان) کرنے والوں میں اور اپنی نعمتوں والی جنتوں میں اصحاب یمین (دائیں طرف والوں) میں شامل کر دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے لئے (اس طرح) طے کردیجیۓ کہ :
جنت کے دروازے ہمارے لیے کھلے ہوں ،
لوگوں کے دل ہمارے لیے راحت بخش ہوں،
دنیا کی تمام بھلائیاں ہمیں دے دی جائیں ،
تمام نعمتیں جنت میں ہمیں عطیہ کر دی جائیں ،
ہر نماز ، ذکر اور استغفار کے ذریعہ ہماری بخشش کردی جائے ،
اور ہر قدم پر فرشتے ہمارے لیے دعا کریں اور استغفار کریں ،
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں (ہمارا) دنیا کا حصہ اور آخرت کی نعمت دے دیجیے ،
اے اللّٰہ!
اے ہمارے پروردگار !
ہماری طرف سے تھوڑے عمل کو قبول فرما لیجئے اور رمضان المبارک میں ہماری کوتاہیوں سے درگزر فرما دیجیے ،
آپ اپنے ذکر ، اپنے شکر اور اپنی حُسنِ عبادت پر ہماری مدد فرما دیجیے ،
اور نماز ، روزے اور قیام (تراویح کے اہتمام) پر ہماری مدد فرما دیجیے ،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ کے نام رحمان اور رحیم کے واسطہ سے آپ سے درخواست کرتے ہیں :
یہ کہ آپ ہمارے دلوں کو جلا بخش دیجیۓ ،
اس کو اپنے نور سے بھر دیجیے ،
یہ کہ آپ ہمیں اپنی مدد ، حفاظت اور (اعمال خیر کی) توفیق کے ساتھ مضبوطی عطا کیجئے ،
اے اللّٰہ!
ہم سے درگزر فرما دیجیے اور ہمیں ہر رات ، جہنم سے آزادی حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل فرما دیجیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size